کشتواڑ//فوج کی جانب سے مقامی لوگوں اور طلاب کو روڈ سیفٹی کی اہمیت اور اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ضلع کے مغل میدان میں ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری مہم کا انعقاد سڑک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو حل کرنے کے لئے کیا گیا۔مقامی لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی نا کافی جانکاری ہونے کی وجہ سے کئی اموات ہوتی ہیں جبکہ کئی زخمی ہو جاتے ہیں۔علاقہ میں حالیہ برسوں میں گاڑیوں کے ٹریفک میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔لیکچر میں تقریباً35لوگوں نے شرکت کی،جن میں نزدیکی سکولوں کے طلاب اور مقامی نوجوان بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر شرکا ء کو ڈرائیونگ کے دوران سیفٹی قوانین جیسے کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی اہمیت بیان کی گئی۔