ماسکو//روس نے کہا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں معروف فوجی بلاگر کو بم دھماکے میں قتل کرنے کے شبے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روس نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں معروف روسی فوجی بلاگرکو بم دھماکے میں قتل کرنے کے شبے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جہاں قوم پرست سیاست دانوں نے اس کا الزام یوکرین پر عائد کرتے ہوئے بدلہ لینے کا مطالبہ کیا تھا۔میکسم فومین نامی معروف روسی فوجی بلاگر اور یوکرین پر روس کے حملے کے لیے خود کو ولادلین تاتارسکی کہلانے والے شخص کو قتل کر دیا گیا جو کہ روسی سرزمین پر اس تنازعے سے تعلق رکھنے والی شخصیت کا دوسرا قتل تھا۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس قتل کے شبے میں داریا تریپوا نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل روس کی یوکرین میں جنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے پر بھی گرفتار ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حملے میں بلاگر کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم کچھ روسی مبصرین نے اس بمباری کو یوکرین میں جنگ سے متعلق ہونے والے تشدد کو روسی سرزمین پر تیزی سے پھیلتا قرار دیا ہے۔روسی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس کے لیے ان کا کہنا ہے کہ وہ سینٹ پیٹرزبرگ کیفے میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہیں۔