یو این آئی
قاہرہ//روس کا امدادی جہاز کل غزہ پہنچ گیا اس دوران مصر اور امریکہ کا رفح ٹرمینل کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی پائیدار فراہمی پر اتفاق ہوا ہے جس کے بعد پہلا امدادی ٹرک جمعے کو روانہ کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے بعد مصر کے ساتھ ٹیلی فون ڈپلومیسی کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ جمعہ سے محدود تعداد میں ٹرکوں کو مصر سے رفح کراسنگ سے غزہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔