یواین آئی
کیف// مقامی حکام کے مطابق، روس نے کیئف پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے اور انہوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔یہ حملہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں سے بات چیت کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔
رائٹرز نیوز ایجنسی کے ایک گواہ نے کیئف میں دھماکوں کی آوازیں سنیں، جبکہ یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی کے حکام نے بتایا کہ ایک ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ اس دوران یوکرین کے زیادہ تر علاقے میں فضائی حملے کے الرٹ جاری کر دیے گئے۔کیئف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ، تیمور ٹکاچینکو نے جمعرات کی صبح ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا، “دشمن دارالحکومت پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر رہا ہے، فضائی حملے کا الرٹ ختم ہونے تک محفوظ مقامات پر رہیں!”فرانس میں زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے جی سیون کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بات کی ہے۔ انہوں نے اسے چار سال سے زائد عرصے سے جاری یوکرین پر روسی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کے لیے ایک “تال میل والی گفتگو” قرار دیا۔