جموں//پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شاہنوازچودھری نے گذشتہ شام ہوٹل رٹز مینرمیںایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔جس کا مقصد مختلف طبقوں و فرقوںکے معززین کو ایک جگہ جمع کر کے روائتی بھائی چارہ کو فروغ دینا تھا ۔اس دوران تقریب میں پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدرغلام احمدمیر، سابق وزیرخزانہ عبدالرحیم راتھر،کانگریس لیڈراکیش وزیر،رمن بھلہ، مولارام ،ڈی آئی جی،آئی جی ،سابق ڈی جی پی کلدیپ کھڈا،این ایس یوآئی کے قومی صدرفیروزخان ،اے سی ڈی ادہم پورنورعالم، پرنب شگوترہ ،اعجازچودھری ،چوہدری نصیب علی ودیگرمعززشہریوں نے شرکت کی۔افطار پارٹی کے انعقاد بارے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے شاہنوازچودھری نے کہا کہ اس وقت سبھی فرقوںکے درمیان باہمی ہم آہنگی و بھائی چارے کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سماج کو توڑنے والے عناصر متحرک ہو گئے ہیںجبکہ جموںکے لوگوںکا یہ شیوہ رہا ہے کہ انہوںنے ہر مشکل و نازک دور میںبھی اپنے ہوش و حواس قائم رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کا خاک میںملا کر آپسی بھائی چارہ کا پرچم سر بلند رکھا ۔انہوںنے کہا کہ سماج کے ہر ذی شعور فرد پر لازم ہے کہ وہ سماج کی بہتری و بہبودی کیلئے مذموم ارادوںکو ناکام بنانے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کر یں ۔انہوںنے کہا کہ ایسی چھوٹی موٹی پارٹیوں سے ہر ایک کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے کا موقعہ ملتا ہے ۔ایک دوسرے سے تبادلہ خیالات سے باہمی رغبت بڑھتی ہے ۔ناچیز کا بس یہی خواب ہے جس کیلئے میںکوشاںرہتا ہوں ۔افطار پارٹی میں انتظامیہ کے اعلی عہدیداران و تمام مکاتب فکر کے لوگوںنے بھاری تعداد میںحصہ لے کرشاہنوازچودھری کی حوصلہ افزائی کی ۔جس کیلئے شاہنواز نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔