یو این آئی
نئی دہلی//مرکزی حکومت نے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی (جنوری-مارچ 2026) کے لئے 3,84,000 کروڑ روپے کے ٹریجری بلوں کی نیلامی کا کیلنڈر جاری کیا ہے۔ٹریژری بلز ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے حکومت مختصر مدت کے قرض جمع کرتی ہے۔ یہ درج قیمت سے کم پر فروخت کیے جاتے ہیں اور میعاد مکمل ہونے پر ٹی-بل کے خریدار کو درج قیمت کے برابر پیسہ ملتا ہے۔وزارت خزانہ نے منگل کو کہا کہ یہ ٹریجری بل 91دن، 182 دن اور 364 دن کی میعاد کے ساتھ مختلف قیمت پر جاری کیے جائیں گے۔ پہلی نیلامی 7 جنوری 2026 اور اس کے بعد 25مارچ تک ہر ساتویں دن ہوگی۔کیلنڈر کے مطابق، پہلے پانچ ہفتے تینوں میعاد کو ملاکر کل 29-29 ہزار کروڑ روپے کے ٹی بل کی نیلامی ہوگی۔ اگلے چھ ہفتے کل 34-34 ہزار کروڑ روپے کے اور 25 مارچ کو 35 ہزار کروڑ روپے کے ٹی بل کی نیلامی ہوگی۔