جموں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ صیام میںپی ڈی پی کے سیکریٹری و شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے گذشتہ شام کربلا کمپلیکس میںایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔جس کا مقصد ضلع انتظامیہ اور معززین کے مابین بہتر تال میل اور تمام فرقوںکو ایک جگہ جمع کر کے روائتی بھائی چارہ کو فروغ دینا ہوتا ہے ۔افطار پارٹی کے انعقاد بارے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے عاشق حسین خان نے کہا کہ اس وقت سبھی فرقوںکے درمیان باہمی ہم آہنگی و بھائی چارے کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سماج کو توڑنے والے عناصر متحرک ہو گئے ہیںجبکہ جموںکے لوگوںکا یہ شیوہ رہا ہے کہ انہوںنے ہر مشکل و نازک دور میںبھی اپنے ہوش و حواس قائم رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کا خاک میںملا کر آپسی بھائی چارہ کا پرچم سر بلند رکھا ۔انہوںنے کہا کہ سماج کے ہر ذی شعور فرد پر لازم ہے کہ وہ سماج کی بہتری و بہبودی کیلئے مذموم ارادوںکا ناکام بنانے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کر یں ۔انہوںنے کہا کہ ایسی چھوٹی موٹی پارٹیوں سے ہر ایک کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے کا موقعہ ملتا ہے ۔ایک دوسرے سے تبالہ خیالات سے باہمی رغبت بڑھتی ہے ۔ناچیز کا بس یہی خواب ہے جس کیلئے میںکوشاںرہتا ہوں ۔افطار پارٹی میں انتظامیہ کے اعلی عہدیداران و تمام مکاتب فکر کے لوگوںنے بھاری تعداد میںحصہ لے کر عاشق حسین خان کی حوصلہ افزائی کی ۔جس کیلئے خان نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔