عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// رندھیر جیسوال نے ارندم باغچی کی جگہ بدھ کو وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر چارج سنبھالا۔ایکس پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میںوزارت خارجہ نے کہا ” رندھیر جیسوال نے سرکاری ترجمان کے طور پر چارج سنبھال لیا کیونکہ ارندم باغچی بیرون ملک ذمہ داری لینےجا رہے ہیں‘‘۔29 دسمبر کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں، باغچی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری آخری ہفتہ وار پریس کانفرنس ہے۔ اکتوبر کے شروع میں ارندم باغچی کو جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں ہندوستان کا اگلا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔باغچی وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری ہیں۔باغچی نے مارچ 2021 میں ترجمان کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ جیسوال پرتگال، کیوبا، جنوبی افریقہ اور نیویارک میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔