بانہال/محمد تسکین/ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق اتوار دوپہر سے بانہال رام بن سیکٹر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ، تاہم اس سے شاہراہ پر ٹریفک متاثر نہیںہوا ۔ اتوار کوسرینگر سے جموں کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی۔ وادی چناب میں اتوارصبح سے ہی موسم ابرآلود تھا اور دوپہر بعد بیشتر مقامات پر ہلکی بارشوں کا شروع ہوا جو وقفے وقفے سے شام تک جاری تھا۔تاہم اس سے گاڑیوں کی آمد و رفت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔پیر کے روز شاہراہ پر ٹریفک کے حوالے سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے تازہ سلسلے کی پیشگوئی کے پیشِ نظر مسافروں کو پیر کے روز شاہراہ کے سفر سے اجتناب ہی کرنا چاہئے تاہم موسم اور سڑک کی بہتر صورتحال کی صورت میں جموں سے سرینگر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔