رام بن//رام بن پولیس نے چوری کے دو واقعات کو حل کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مورخہ 31جنوری 2018 کو راج دیو سنگھ ساکنہ ٹکری اودھمپور اور بلبیر سنگھ ساکنہ فالٹھی، رام بن نے ایک شکایت درج کی ،جس میں مبینہ الزام لگایا گیا ہے کہ اسکی ہیوی وہیکل (ٹپر) جو کہ جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پرمہر کے مقام پر کھڑی تھی ،گلے روز اس کے اہم پُر زے جن کی مالیت 1.5لاکھ روپے سے بھی زائد ہے،غائب ہوئے تھے اور شاید کسی نے انکو چُرا لیا ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن رام بن میںایک معامہ زیر ایف آئی آر نمبر 19/2018درج کیا گیا ۔پولیس بیان کے مطابق اُسی روز ایسی ہی ایک اور شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ میترا میں کنسٹریکشن سائٹ سے تعمیراتی میٹریل چور کیا گیا ہے، جس پر رام بن پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 21/2018درج کیا گیا ۔پولیس نے ان دونوں شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی اور ضلع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔تحقیقات کے بعد رام بن پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے کافی محنت کے بعد ان معاملات کو حل کرکے 5مشتبہ نقب زنوں کو گرفتار کیا ۔جن کی پہچان فاروق احمد ولد منگتہ شیخ اور سجاد احمد ولد شابان شیخ ساکنان مہر، رام بن ۔،جوکہ ایف آئی آر 19میں ملوث ہیں ۔ ایف آئی آر21 میں ملوث مبینہ ملزمان غلام حسن ولد احمد شیخ ،شبیر احمد عرف بلہ ،فاروق احمد عرف لٹہ پسران غلام نبی ساکنان میترا ،رام بن ۔پولیس نے انکے انکشاف پر مال مسروقہ بشمول پارک کی ہوئی ٹرک کے سپیر پارٹس برآمد کئے ہیں۔ مبینہ ملزمان کی پوچھ تاچھ ابھی جاری ہے ،تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ مبینہ ملزمان کسی دوسری چوری کے واقعہ میں ملوث تو نہیں ہیں۔ ایس ایچ او رام بن راجیشور سنگھ کی قیادت میں پولیس پارٹی نے تحت نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز امتیاز احمد شان ایڈیشنل ایس پی مشتاق چودھری ،ایس ایس پی رام بن موہن لعل نے ان چوروں کو گرفتار کیا .