رام بن // ضلع الیکشن افسر (ڈی سی) شوکت عزیز بھٹ کی قیادت میں پیر کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں رام بن میں انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی کے لئے تیاریوں پر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ مباحثہ کیا۔اس سلسلہ میں کوالفائینگ تاریخ01-01-2018 ہے ۔انہوں نے انتخابات میں لوگوں کی 100فیصدی شرات اور انتخابی فہرست بغیر کسی غلطی کے یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور کیا۔اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ و دیگر افسران کے علاوہ متعدد سیاسی پارٹیوںکے نمائندوں نے بھی اجلاس میںشرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ میونسپل کمیٹیوں کے لئے ڈرافٹ انتخابی فہرست کو 4اگست2018کو شائع کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں دعویٰ اور اعتراضات 4 ۔اگست سے13 ۔اگست تک دائر کی جا سکتی ہیں اور اس سلسلہ میں ایک خصوصی کیمپ 12۔اگست کومنعقد کیا جائے گا،جبکہ دعوایٰ اور اعتراضات کا نپٹارہ 18۔اگست کو کیا جائے گاجبکہ حتمی فہرست 4ستمبر2018کو شائع کئے جائیں گے۔انتخابی فہروستوں میں اضافہ، تخفیف، تصیح اور اندراجارت الیکشن اہلکاروں کے سامنے اور الیکٹرانکلی . http://ceojk.nic.in/efiling. پر الگ آن کرکے کی جا سکتی ہے۔ڈی ای او نے افسراں اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے رجسٹریشن عمل کی وسیع تشہیر کے لئے کہا۔