رام بن // فوج کی جانب سے ضلع کے نوجوانوں کے لئے رام بن میں موبائیل کی مرمت کا تربیتی کورس اختتام پذیر ہوا۔ اس تربیتی کورس کا افتتاح 27 جون کو کیا گیا تھا جسکا اختتام 12جولائی2018کو ہوا ۔15 دنوں تک چلنے والے اس تربیتی کورس میں ضلع کے دیہاتوں کے33نوجوانوں نے شرکت کی، جس سے ان نوجوانوں کو موبائیل کی مرمت کرنے کی جانکاری حاصل ہوئی۔تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقعے فراہم کرنا تھا ۔ موبائیل کی تربیتی جانکاری اور ہنر حاصل کرنے سے ان نوجوانوں کو موبائیل کی مرمت کے شعبہ میں روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے بیروز گار نوجوانوں کے لئے یہ پہل شروع کرنے کی کافی ستائش کی۔فوج کے اس دور اندیشی پروگرام سے ضلع کے نوجوانوں کو یقینی طور سے روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
ا سے ان علاقوں کی اقتصادی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی۔