رام بن // رام بن میں غنچہ ابریشم تیار کرنے والوں نے محکمہ کی جانب سے نرخوں میں تفاوت کو لیکر محکمہ ابریشم کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پرملبری نرسری کے نزدیک مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا مبینہ الزام تھا کہ محکمہ تحصیل کے غریب ابریشم پیدا کرنے والے کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔غنچہ ابریشم پیدا کرنے والی ایک خاتون انیتا دیوی نے محکمہ پر مبینہ الزام لگایا کہ محکمہ اور افسران غریب لوگوں کی غربت اور نا خواندگی کا فائدہ لیتے ہیں، جن کا تعلق ایس سی ، ایس ٹی ،اور بی سی طبقہ کے ساتھ ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ رام بن میں غنچہ ابریشم کی خریداری کیلئے محکمہ سریکلچر نے غنچہ ابریشم خریداری کا میلہ منعقد کیا تھا، تاکہ غنچہ ابریشم پید اکرنے والے اپنا پروڈکٹ آسانی سے بھیچ سکیں۔ بعد ازاں رام بن پولیس نے مظاہرین کو سمجھا بجھا کر مظاہرہ ختم کرنے پر آمادہ کیا۔