رام بن //پولیس۔عوام تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے رام بن اور بھدرواہ میں پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا۔سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس انیتا شرما نے پیر کے روز عوام کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی رام بن سنجے پریہار ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اصغر علی ملک، ایس ایچ او رام بن وجے کمار کوتوال کے علاوہ سماج کے طبقہ فکر کے تمام لوگوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکا ء نے علاقہ کے اہم مدعوںبشمول منشیات کی بدعت، ٹریفک کی پریشانی،سپورٹس، نوجوانوں کے لئے لائبریری کی سہولیات ، زنانہ پولیس اسٹیشن کا قیام ، قومی شاہراہ کی خستہ حالی ،سماجی بدعات کا خاتمہ اور مارکیٹ میں پولیس کی گشت تیز کرنے پر تعمیری مباحثہ کیا۔ایس ایس پی نے اپنے خطاب میںشرکا ء سے تحت روایت علاقہ میں بھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوگوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنیاور دو پہیہ چلاتے ہوئے ہیلمٹ اور فور وہلیر چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنے کی درخواست کی۔علاقہ میں ٹریفک جام کا تدارُک کرنے کے لئے شرکا سے پارکنگ علاقہ کی نشاندہی کرنے کی درخواست کی صلاح دی گئی ،تاکہ دوکاندار اور ملازم اپنی گاڑیوں کو وہاں پر پارک کریں۔اس موقعہ پر شرکا کو پولیس کی سماجی بدعات جیسے کہ منشیات کی بدعت کی روک تھام اور ڈی۔ایڈکشن مراکز قائم کرنے کے پہل کی جانکاری دی گئی۔علاوہ ازیں،انہیں اپنے بچوں کو تقابلی امتحانات میں شرکت کرنے کے لئے کئیر ئیر گائیڈنس کی یقین دہانی دی گئی،خصوصاً ایس آئی انٹرویو کیلئے۔اجلاس کے اختتام پر ایس ایس پی نے مستقبل میں بھی ایسے اجلاس منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور ایسے اجلاسوں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی توقع ظاہر کی۔شرکا نے ایس ایس پی کی پہل کی ستائش کی اور سماج سے برائیوں کے خاتمہ میں مکمل تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔ایس ایس پی نے جائز مسائل حل کرنے کے لئے موثر کاروائی کی یقین دہانی کی۔ ادھر ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک نے ایڈشنل ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ ، ایس ڈی پی او بھدرواہ توصیف احمد، ایس ایچ او بھدرواہ انسپکٹر منیر حسین کے ہمراہ بھدرواہ میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا جس کا مقصد پولیس۔عوام تعلقات کو مستحکم بنانا تھا ۔شرکاء میٹنگ نے پولیس انتظامیہ کی وساطت سے متعدد طالبات متعلقہ حکام کے سامنے رکھے جن میں پی ایچ سی ڈانڈی میں بلڈ بینک کو فعال بنانا ، علاقہ میںطبی عملہ کی کمی کو دور کرنا /ایس ڈی ایچ بھدرواہ کو سازو سامان سے لیس کرنا ، ٹریفک مسئلہ کا حل ، منشیات کی بدعت کا خاتمہ و غیرہ شامل تھا۔ا یس ایس پی ڈوڈہ نے شرکائے میٹنگ کو یقین دلایا کہ اْن کی طرف سے اْجاگر کئے مسائل اور مطالبات کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لا کر حل کروانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ پولیس سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا گیا ۔اْنہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کرکے اْن کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ منشیات ،غیر قانونی شراب، جنگلی جڑی بوٹیوں اور لکڑی کی سمگلنگ جیسے جرائم پر قابو پایا جا سکے اور جرائم سے پاک معاشرہ کی تعمیر ممکن ہو سکے۔اْنہوں نے علاقہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ کو بنائے رکھنے اور امن و امن کی فضا قائم رکھنے پر بھی زور دیا۔