نئی دلی//چین اور پاکستان سے سرحدی حالات کی کشیدگی کے چلتے 29 جولائی کو ہندوستانی سرزمین پر پہلے پانچ رافیل جیٹ طیاروں کے پہنچنے پر جوش و خروش کا ماحول قائم ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ رافیل جنگی طیاروں کا ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) میں شامل ہونے جو ہندوستان کی فوجی تاریخ کا ایک انتہائی اہم باب ہوگا۔ ستمبر 2019 میں بھارت لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی)پر چین کے ساتھ اس طرح کی جنگ جیسی صورتحال کا تصور نہیں کرسکتا تھا جب ہندوستان نے59 5,000 کروڑ کی لاگت سے 36 رافیل لڑاکا طیارے کی خریداری کے لئے فرانس کے ڈیسالٹ ایوی ایشن کے ساتھ معاہدہ کیا۔اس سے پہلے ہندستانی فضائیہ کے رسمی بیان میں کہا گیا تھا کہ ’’پانچ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی پہلی کھیپ رافیل کا جولائی 2020 کے آخر میں ہندوستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ائیرکرافٹ کو 29 جولائی کو ایئر فورس اسٹیشن امبالا میں موسم کی مناسبت سے شامل کیا جائے گا۔