پونچھ//قلعہ مارکیٹ پونچھ کے تاجروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد تمام اراکین نے بااتفاق رائے نئے انتخابات ہونے تک راجیو ٹنڈن کو قلعہ مارکٹ تاجر ایسوسی ایشن کا کارگزارصدر نامزد کیا۔ تمام تاجروں نے نئے منتخب صدر کو ہار پہنا کر ان کا والہانہ استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ طبقہ کے مسائل کو حل کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔نو نامزد صدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ مارکیٹ کے تاجروں کے کئی مسائل ہیں جو انتظامیہ تک پہنچانے لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ان تمام مسائل کا جلد سے جلد ازالہ ہو۔