ُپونچھ//راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ کی او پی ڈی میں بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامناہ کرنا پڑ رہا ہے،اس کے علاوہ بھیڑ کی وجہ سے کوڈ19کے پھیلائو کا بھی بہت زیادہ خطرہ رہتا ہے اس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے ایک روسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹروں کے رابطہ نمبرات دیئے گئے ہیں اور کون سے ڈاکٹر سے کس روز اور کون سے وقت بات کی جا سکتی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سپرنا ٹینڈ نٹ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر مشتاق حسین جعفری نے کہاکہ ضلع ہسپتال میں مریضوں کی بہت زیادہ بھیڑ لگ جا تی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسوقت جب کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ہسپتال میں آنے والے لوگوں کے کوڈ میں ملوث ہوجانے خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے انھوں نے روسٹر جاری کیا ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں پر رہ کر ہی اپنے ڈاکڑ سے فون پر مشورہ کر کے امرجنسی کی حالت میں ہی ہسپتال کا رُخ کریں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلا وجہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور ہسپتالوں کی جانب نہ جائیں جتنا ممکن ہو اپنے گھروں میںاندر رہیں محفوظ رہیں۔