راجوری //ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو یاد کرنے کیلئے ایس سی سی آفیسر سہیل رینہ نے گور نمنٹ ہائی سکول سواہنی کے این سی سی رضا کاروں کے ہمراہ کلر چوک راجوری میں شہید ڈی ایس پی گنشام کھجوریہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔این سی سی رضا کاروں کی جانب سے مذکورہ دورہ کمانڈنگ آفیسر شری کانت رائے کی قیادت میں کیا گیا ۔اس دوران رضا کاروں نے ایک صفائی مہم چلائی جبکہ رضا کاروں نے شہید گنشام کھجوریہ کی جانب سے ملک کی حفاظت کے سلسلہ میں انجام دی گئی خدمت کو یاد کر کے ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کی گئی ۔این سی سی رضا کاروں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکول سواہنی کا نام تبدیل کر کے مرحوم کے نام پر رکھا جائے ۔