راجوری //سخت سیکورٹی کے دوران راجوری قصبہ میں بھیرئو جھانکی کو نکالا گیا ۔اس جھانکی میں قصبہ اور گرد و نواح سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔راجوری قصبہ میں بھیرئو جھانکی دہائیوں سے چلی آرہی رسم کی مناسبت سے مذہبی عقیدت کیساتھ نکالی جاتی ہے جس کے دوران ایک فرد کو کالے رنگ سے رنگا جاتا ہے اور مذکورہ جھانکی قصبہ کی مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہو تی ہے ۔بدھ کو مذکورہ جھانکی راجوری کے پرانے قصبہ میں نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں و مکینوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔بھیرئو کمیٹی راجوری کے رکن نیشو گپتا نے بتایا کہ راجوری قصبہ میں دہائیوں سے چلی آرہی روایت کو اج بھی زندہ رکھا گیا ہے جبکہ اس جھانکی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ۔