راجوری //راجوری ضلع کے لمبیڑی علاقہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ سب ڈویژن نوشہرہ کے لمبیڑی علاقہ میں ایک وین زیر نمبر JK11A-2829کو پیش آئے حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی جموں پونچھ شاہراہ پر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت امجد علی ولد اشتیاق احمد ،محمد سجاد ولد محمد ایوب سکنہ کالاکوٹ ،محمد عارف ولد محمد اسرئیل سکنہ نوشہرہ اور رقیہ بیگم زوجہ گلزار احمد سکنہ کالا کوٹ کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمیو ں کو ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمی امجد علی کو جموں میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ۔پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔