تھنہ منڈی// راجوری کے علاقہ دلوگڑہ علاقہ کی رہائشی لڑکی گزشتہ دو ماہ سے مبینہ طورپر اغواء کی گئی ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے اس کو باز یاب نہیں کرویا جاسکا ہے ۔اس معاملہ کو لے کر تھنہ منڈی کی مساجد میں تمام مکاتب فکر کے علماء واقعہ و پولیس کی ناکامی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کو دو ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا لیکن انتظامیہ ابھی تک وقت مانگ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے جذبات کیساتھ کھلواڑ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جن کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ملزمان نے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے لڑکی کا زبردستی مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم مقامی و جموں ضلع انتظامیہ اس سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔اسی طرح منجا کوٹ کی جامع مسجد میں علماء نے معاملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے معاملہ کو حل کرنے میں غیر ضروری طور پر تاخیر کی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ لڑک کو جلدازجلد باز یاب کروا کر اہل خانہ کے خوالے کیا جائے جبکہ انتظامیہ کی ناکامی کا حالات پر بھی اثر پڑ سکتے ہیں ۔