تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے راجدھانی علاقے میں محکمہ باغبانی کی جانب سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں کو محکمہ باغبانی کے زیر تحت شروع کردہ کئی سکیموں کی تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقع پرشعبہ باغبانی کے آفیسران نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کر دہ سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ۔اس موقعہ پر کاشتکاروں کو یقین دہانی کروائی گئی کہ محکمہ جموں ڈویژن کے مختلف سہولت کار مرکز کے زیر تحت پیداور کی مارکیٹنگ میں معاونت کرئے گا ۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو خاص طور پر پی ایم ایف ایم ای اور کم قیمت کے تحفظ کے یونٹوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں اور باغبانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے زراعت اور باغبانی کے شعبے کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے فصلوں کی پیداوار میں بہتری لانے کے لئے جدید کاشتکاری کی تکنیک کا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے کسانوں کو محکمہ جاتی سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہارٹیکلچر آفیسر راجوری شفقت خان، ایریا مارکیٹنگ آفیسر راجوری اروند پنجگوترا، اروند کمار ایس ایم ایس، مارکٹنگ انسپکٹر راجوری احتشام انجم رینہ،جیوتی پرکاش ایس ایم ایس اور متعلقہ محکمہ کے کئی دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔