ڈوڈہ //ملکی و عالمی سطح پر جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے ڈوڈہ ضلع کے نوجوان کو رائفل نشانہ بازی کے عالمی میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر متعدد لیفٹیننٹ گورنر سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نیاپنے تہنیتی پیغامات انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے چین سنگھ کو آئی ایس ایس ایف کی طرف سے منعقد رائفل نشانہ بازی کے عالمی کپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے. انہوں نے کہا کہ "یوٹی کے ثپوت رائفل نشانہ باز چین سنگھ کو دلی مبارک باد، اس یادگار کامیابی پر یوٹی کی عوام فخر محسوس کرتی ہے‘‘۔وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندرا سنگھ نے اپنے ایک پیغام میں چین سنگھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے دوراز علاقہ گندوہ کے رہنے والے جوان نے ملکی و عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ دکھا کر ملک کا نام اونچا کیا ہے۔سابق وزراء و قانون سازیہ ارکان نے بھی چین سنگھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک و فوج کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے. سابق وزیر و کانگریس نائب صدر غلام محمد سروڑی،سابق سابق وزیرعبد المجید وانی و بھاجپا نائب صدر شکتی راج پریہار، سابق وزیر و ضلع صدر نیشنل کانفرنس خالد نجیب سہروردی، سابق وزیر و نیشنل کانفرنس لیڈر سجاد احمد کچلو، سابق وزیر سنیل شرما، سابق وزیر وقار رسول وانی، سابق قانون سازیہ ارکان دلیپ سنگھ پریہار، نریش کمار گپتا ،محمد اقبال بٹ، شام لال بھگت، بھاجپا رہنما طارق حسین کین، کانگریس رہنما غلام مصطفیٰ بٹ،ڈی ڈی سی ضلع چیرمین دھنتر سنگھ کوشل ،کانگریس ضلع صدر شیخ مجیب علی، ڈی ڈی سی ممبران ندیم شریف نیاز، معراج الدین ملک، بی ڈی سی چیرمین چنگا محمد عباس راتھر، بی ڈی سی چیرمین بھلیسہ چوہدری محمد حنیف، نیشنل کانفرنس رہنما ریاض احمد زرگر، بھاجپا مسلم مورچہ لیڈر منیر احمد شیخ، ضلع جنرل سیکرٹری بھاجپا مہندر سنگھ سرمال ،سیاسی و سماجی کارکن جاوید اقبال زرگرنے بھی چین سنگھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے چین سنگھ کو عالمی کپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے. انہوں نے ہفتہ کے روز بذریعہ فون چین سنگھ رابطہ کیا اور انہیں انتظامیہ کی طرف سے مبارکباد دی. ڈی سی نے کہا کہ چین سنگھ نہ صرف ضلع بلکہ جموں و کشمیر کا اثاثہ ہیں جو ملکی و عالمی سطح پر علاقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔