کٹھوعہ //ضلع کٹھوعہ کے بسولی علا قہ میں رائزنگ سٹار گرینرر نامی تنظیم کی جانب سے فوج کے اشتراک سے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس مفت طبی کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی طبی جانچ کی اور مفت ادویات بھی فراہم کیں ۔اس طبی کیمپ میں مختلف امراض میں مبتلا 450سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئی۔اس طبی کیمپ میں فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے مقامی لوگوں کو فیملی پلاننگ ،بچوں کی امراض ،صفائی ستھرائی ودیگر معاملات کے بارے میں بیدار کیا ۔جبکہ اس دوران مقامی لوگوں کے مویشیوں کی بھی طبی جانچ کیساتھ ساتھ ادویات و سہولیات فراہم کی گئیں ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے دی گئی خدامات کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی فوج ان کو طبی سہولیات فراہم کرتی رہے گی ۔