بانڈی پورہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر گریز وادی سے ذیابطیس کے مریض کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاج و معالجہ کیلئے بانڈی پورہ لایاگیا۔ کھوپرن گریز کے مکینوں نے ڈاکٹر اویس احمد سے رابطہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 50سالہ بشیر احمد ڈار کی شوگر لیول خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور بہتر علاج نہ ملنے کے سبب اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر اویس احمد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو گریز روانہ کیا اور مریض کو علاج کیلئے بانڈی پورہ ہسپتال پہنچایا گیا ۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے پائلٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم اور خوفناک دھند کے باوجود بھی پائلٹ نے جان جوکھم میں ڈال کر مریض کو ہسپتال پہنچایا۔