پونچھ//وزیربرائے سیاحت تصدق حسین مفتی کی ہدایات پر راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے دیرہ کی گلی میں پلاسٹک مخالف مہم چلائی جس میں محکمہ جنگلات کے اہلکاران نے حصہ لیا۔مہم کی قیادت چیف ایگزیکٹیوآفیسر راجوری طاہرفردوس کررہے تھے۔اس دوران سیاحتی مقامات دیرہ گلی سے پاسٹک سے بنی پانی کی بوتلوں کوجمع کرکے وہاں صفائی کی گئی۔اس کے علاوہ لوگوں کوپلاسٹک کی اشیاء نہ پھینکنے کی تلقین کی گئی اورانہیں اس کے مضراثرات بارے جانکاری دی گئی۔