نئی دہلی//دہلی اسٹیٹ سینئر کبڈی چمپئن شپ (مرد اور خواتین) کا انعقاد پاکیٹ ایم اینڈ این اسپورٹس گراؤنڈسریتا وہار میں 3 اور 4 اپریل کو کیا جارہا ہے۔ مقابلہ کی میزبانی سریتا وہار کبڈی ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ ایسٹ کر رہا ہے۔دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے ڈپٹی چیئرمین اور آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نرنجن سنگھ نے جمعہ کے روز بتایا کہ مقابلہ کا افتتاح ممبر اسمبلی اور دہلی اسمبلی میں لیڈر رامویر سنگھ بدھوڑی ، دہلی پردیش بی جے پی صدر آدیش گپتا اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ انامیکا سنگھ کے ذریعہ 3 اپریل کو صبح 11 بجے کیا جائے گا۔ ایوارڈ تقسیم کی تقریب 4 اپریل کو شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش سنگھ اور جنوبی زون کی چیئرمین محترمہ پونم بھٹی کے ذریعہ کی جائے گی۔یواین آئی۔ م س