نئی دہلی // وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کل زور دے کر کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کے قواعد پرمبنی نظام کی حمایت کرتا ہے لیکن ساتھ ہی اپنے سمندری مفادات کے تحفظ کے لئے بھی پابند عہد ہے ۔ مسٹر سنگھ نے بدھ کے روزانڈوپیسیفک ریجنل ڈائیلاگ 2021 کو کلیدی مقرر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا ‘‘ ہندوستان سمندری قوانین سے متعلق اقوام متحدہ کنونشن 1882 کے مطابق تمام ممالک کے حقوق کا احترام کرتا ۔ ساتھ ہی ہم ضابطوں پر مبنی سمندری نظام کی حمایت کرتے ہوئے اپنی سمندری سرحدوں اور خصوصی اقتصادی خطوں سے متعلق اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں’’ ۔تین روزہ کانفرنس جمعہ تک جاری رہے گی ۔ وزیر دفاع کانفرنس میں موجود نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے ورچوئل شرکت کی۔