ٹی ای این
سرینگر// مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری سے وابستہ اسٹیک ہولڈروں نے وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے کو جلد از جلد سیاحوں کیلئے دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے۔مقامی کاروباری مالکان، ٹورازم آپریٹروں اور رہائشیوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ دودھ پتھری کی مسلسل بندش نے مقامی معیشت کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت خطے کے بہت سے خاندانوں ، بشمول ہوٹل مالکان، ٹٹو چلانے والے، گائیڈ، دکاندار اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والوںکیلئے معاش کا بنیادی ذریعہ ہے۔