واشنگٹن / / دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2.6کروڑ سے متجاوز اور اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اب تک 8.67لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس نے دنیا بھر میں اب تک 26219459 افراد کو متاثراور جان لیوا وبا نے دنیا بھر میں 867593افراد کو ہلاک کیا ہے ۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 61لاکھ سے تجاوز کرکے 6149289 ہوچکی ہے اور اب تک 186786افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔برازیل جو دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے ، اب تک اس ملک میں 4041638افراد مہلک وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں جبکہ 124638 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرکے 1006923ہوچکی ہے اور 17479افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔لاطینی امریکی ملک پیرومیں اب تک 657129افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29068افراد فوت ہوچکے ہیں۔کولمبیا نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ملک میں 641574 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 20618 ہوچکی ہے ۔ وہیں جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 633015 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 29068 ہوگئی ہے ۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے حالات بدستور ابتر ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 616894 تک جا پہنچی ہے اور 66329 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔نئے کیسز میں اضافے کے بعد یوروپی ملک اسپین اب دنیا میں نویں نمبر پر ہے ، اب تک اس ملک میں 488513 افراداس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 29234 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنانے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب ارجنٹائنا دنیا میں 10 ویں مقام پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں 451198 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9361 ہے ۔چلی میں416501 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 11422 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک تقریبا 380786 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ 21926 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔۔پاکستان میں اب تک 297014 افراد کورونا سے متاثر اور 6328 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔(یو این آئی )