واشنگٹن / / دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2.59 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 8.61 لاکھ سے زیادہ افراد دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں 25937029 افراد کو متاثر جبکہ 861668 افراد کو ہلاک کیا ہے ۔دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد61 لاکے سے تجاوز کرکے 6113182 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 185707 اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر برازیل میں اب تک 3997865 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 123780 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیرو میں کورونا وبا پھیلاؤ بدستور جاری ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں پانچواں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ یہاں اب تک 657129 افراد اس وائرس سے متاثر اور 29068 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 630595 تک جا پہنچی ہے اور اس وائرس سے اموات کی تعداد 14389 ہوگئی ہے ۔کولمبیا نے کووڈ ۔19 کے معاملے میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ساتویں نمبر پر آگیا ہے ۔ یہاں اب تک 624069 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 20052 ہے ۔ میکسیکو میں بھی کورونا انفیکشن سے صورتحال ابتر ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 610957 تک جا پہنچی ہے اور 65816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔نئے کیسوں میں اضافے کے بعد اسپین اب نویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک تقریباً 479554 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29194 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی اب کورونا انفیکشن کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے اور وہاں کرونا انفیکشن سے 414739 افراد متاثر اور 11344 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا انفیکشن کے معاملے میں ارجنٹینا 11 ویں نمبر پر ہے اور یہاں 439172 افراد اس کی زد میں آئے اور 9118 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 378752 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے جبکہ 21797 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانیہ میں متاثرین کی تعداد 340929 ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 41602 افراد دنیا کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ فرانس میں 331060 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ 30692 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 317،528 تک اور 4351 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 317486 معاملے ہیں جبکہ 3956 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پاکستان میں اب تک 296590 افراد کورونا سے متاثر اور 6318 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 273301 ہے اور 6462 افراد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 271515 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35497 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جرمنی میں اب تک 247411 افراد اس وائرس سے متاثر اور 9322 افراد دنیا چھوڑ گئے ہیں۔ عراق میں کورونا سے 242284 لاکھ افراد متاثر اور 7201 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔(یو این آئی )