واشنگٹن //یو این آئی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 23.17 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں اور اس سے 10.61 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔اب تک ، دنیا میں 5.91 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 کروڑ ، 61 لاکھ، 61 ہزار 687 ہوگئی ہے اور 23 لاکھ 17 ہزار 211 مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.70 لاکھ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 463470 لاکھ مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس سے 94.24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے قریب 231534 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 39.57 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور 112681 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39.23 لاکھ کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ 75430 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 33.96 لاکھ ہوگئی ہے اور 79111 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک اس وبا سے 29.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 61386 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔