واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 10.78 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اب تک 3.77 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 37،738،569 لوگوں کو متاثر کیا ہے اور 1،078،868 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکہ میں اب تک 215،078 افراد فوت اور 7،803،884 افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 55،342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 71،75،880 ہوگئی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.03 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.50 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.05 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 22،594 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کولمبیا میں اب تک 9.19 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 27،985 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کوڈ 19 سے اب تک 9.03 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 24،186 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اس مہلک وائرس کی لپیٹ میں 8.88 لاکھ سے زیادہ افراد آچکے ہیں اور 33،124 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا وبا کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور 8.49 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 33،357 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو میں کورونا سے اب تک 8.21 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 83،945 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی فرانس میں 7.76 لاکھ سے زیادہ لوگ اس جان لیوا وبا کی گرفت میں آچکے ہیں اور 32،703 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 6.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17،863 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 6.20 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42،965 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ایران میں 5.04 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 28،816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔چلی میں کورونا کی وجہ سے 4.82 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13،376 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4.05 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 9،912 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 3.79 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،555 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 36،205 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ ابھی تک فلپائن میں کورونا سے 3.42 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 6،332 متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں بھی کورونا کے 3.39 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5،068 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں اس وبا سے 3.37 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 8،895 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 3.36 لاکھ سے زیادہ تجاوز کرچکی ہے اور 11،935 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 3.31 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،637 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 3.19 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 6،588 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 12،218 ، بیلجیئم میں 10،211 ، کینیڈا میں 9،680 ، بولیویا میں 8،326 ، نیدرلینڈ میں 6،654 ،مصر میں 6062، سویڈن میں 5،894 ، رومانیہ میں 5،467 ،یوکرین میں 5143، چین میں 4739 ، گوئٹے مالا میں 3،387 ،پولینڈ میں 3039، ہنڈوراس میں 2،521 اور پنامہ میں 2،502 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یواین آئی