واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ۔19) سے ہلاکتوں کی تعداد 8.97 لاکھ سے زیادہ اور تقریبا 2.76 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورو نا وائرس نے اب تک 27579437 افراد کو متاثر اور 897614 افراد کو ہلاک کیا ہے۔کورونا وائرس سے متاثراورہلاکتوں کے معاملہ ابھی تک امریکہ دنیا بھر میں سر فہرست ہے اور اس ملک میں ابھی تک متاثرین کی 6327793 ہوگئی ہے اور اب تک 189679 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد89706 سے بڑھ کر 4370129 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1115 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 73890 ہوگئی۔ دنیا میں تیسرے نمبر پر براجمان برازیل میں اب تک 4،162073 افراد اس وباکا شکار ہوچکے ہیں ، جبکہ 127464 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1032354 اور ہلاک شدگان کی تعداد 17،939 ہوچکی ہے۔ پیرو میں کوروناوائرس کی وبا کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ ملک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ اس لاطینی امریکی ملک میں اب تک 691575 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 29976 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 670181 افراد اس وائرس سے متاثر اور مرنے والوں کی تعداد21813 ہوچکی ہے۔ وہیں کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میکسیکومیں اب تک 642860 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور 68484 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 640441 اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15086 ہوچکی ہے۔نئے کیسز میں اضافے کے بعد یوروپی ملک اسپین اب دنیا بھر میں نویں پوزیشن پر ہے، اس ملک میں اب تک کورونا کے تقریبا 534513 متاثر ین ہیں اور29594 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ملک دنیا بھر میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 500034 افراد اس وائرس سے متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 10405 ہے۔چلی میں اب تک425541 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 11682 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 39112 عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 22542 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔فرانس نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک فرانس میں 373718 افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں اور30770 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی مدت میں برطانیہ میں 354932 افراد کورونا سے متاثر اور 41675 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 329251 تک جا پہنچی ہے اور 4552 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 322237 کیسز ہوئے ہیں ، جبکہ 4137 افراد کی موت ہوچکی ہے۔پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 299659 افراد کورونا سے متاثر اور 6،359 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 283270 تک پہنچ چکی ہے اور 6782 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 280153 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35563 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں اب عراق نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ملک میں اب تک 279578 افراد مہلک وائرس سے متاثراور 7589 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ وہیں جرمنی میں اب تک 254957 افراد اس وائرس سے متاثر اور 9،331 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔وہیں کورونا وائرس سے ایکواڈورمیں10827 ، بیلجیم میں 9912 ، کینیڈامیں 9203 ، انڈونیشیامیں 8230 ، بولیویا میں 7097 ، نیدرلینڈ میں 6،279 ،سوئڈن میں 5،838 ، مصرمیں 5،560 ، چین میں 4،733 ، رومانیہ میں 3967 ، فلپائن میں 3916 ، یوکرین میں 3033 ، گوئٹے مالا میں 2،890 ، پولینڈ میں 2130 ، پنامہ میں 2107 ، ہونڈوراس میں 2034 ، سوئٹزرلینڈ میں 2،018 ، اور پرتگال میں 1،846 افراد فوت ہوچکے ہیں۔یواین آئی
برازیل میں ایک لاکھ 27ہزار ہلاکتیں
ریو ڈی جنیرو//برازیل میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 504 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 127،464 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 14،279 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4،162،073 ہوگئی ہے۔ اس ملک میں سب سے زیادہ متاثرشہرساؤ پاولو ہے جہاں اب اب تک 858،753 کورونا کیسز ہوئے ہیں اور 31،430 اموات ہوئیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس لاطینی امریکی ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ڑنہوا،اظ
ایران میں متاثرین کی تعداد 3لاکھ 90ہزار
قاہرہ//ایران میں منگل کو کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 390،000 سے تجاوز کرگئی ، جبکہ عراق میں اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد 270،000 سے زائد ہوچکی ہے۔ایران کی وزارت صحت و طبی تعلیم کی ترجمان سیما سعادت لاری نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2،302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 391،112 ہوگئی ہے جبکہ 132 اموات کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 22،542 ہے۔مشرق وسطی کے ممالک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ایران میں اب تک 337،414 شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 3،713 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔عراق کی وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 269،578 جبکہ 68 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 7657 ہوگئی۔وزارت نے بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران 3،465 مریض جان لیوا وبا سے صحت مند ہوچکے ہیں ، جس سے اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 206،324 ہوگئی ہے۔ڑنہوا،اظ