سرینگر//دلنہ بارہمولہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ پکھرپورہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں 2افراد زخمی ہوگئے۔ یو این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے دلنہ علاقے میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں 25 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ‘پیر کی شام کو سری نگر بارہ مولہ شاہراہ پر ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے 25 سالہ نوجوان جس کی شناخت سلیم جاوید میر ولد جاوید احمد میر کے بطور ہوئی ہے کو زور دار ٹکر ماری’ ۔انہوں نے کہا کہ خون میں لت پت نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ادھر کے این ایس کے مطابق سوموار کو چراری پورہ پکھرپورہ میں ٹاٹا موبائل زیر نمبرJK03A-2205اور موٹر سائیکل زیر نمبرJK13E-4921کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 2شہری زخمی ہوگئے۔ پولیس تھانہ چرار شریف کے ایس ایچ او یاسر رشید کاکہنا ہے کہ حادثہ میں 2نوجوان زخمی ہوگئے جن کی شناخت شبیر احمد گنائی ولد بشیر احمد ساکن چیک کار پورہ اور سمیر احمد پنڈت ساکن کریم آباد پلوامہ کے بطور ہوئی ۔ زخمیوںکو فوری طور پر مقامی طبی مرکز پہنچایاگیا جہاں سے انہیں ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد سرینگر منتقل کیاگیا۔