بٹوت//قصبہ بٹوت میں آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید کی ہزاروں پرمشتمل تعداد نے ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی آئین ہند کی دفعہ ۵۳ اے کوہٹانے کی خاطر ہندوستان کی عدالت عظمیٰ میں ایک این جی او کی جانب سے دائرعرضی پر چل رہی قانونی کاروائی کے چلتے اس دفعہ کے حق میں اور یورپی یونین کے ممبر ملک نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے گستاخ رسول دشمن اسلام مصورکی حرکتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اس سلسلے میں نماز جمعہ کی آدائیگی کے بعد مرکزی جامعہ مسجد اورجامعہ قدیم مسجد بٹوت ہزاروں لوگ احتجاجی جلوس کی صورت میں بٹوت کے نیو بس سٹینڈ بھدرواہ موڑ چوک پر اکھٹے ہوے جہا ںپر انہوں نے دفعہ۵۳ اے کے حق اور گستاخ مصور کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور دفعہ ۵۳اے سے کسی قسم کی چھیڑ چھاڑکو ناقابل برداشت قرار دیا اورساتھ میں ریاستی ومرکزی حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ گستاخ مصور کی حرکتوں سے دلبرداشتہ ہندوستانی مسلمانوں کو لائق غم وغصے وتشویش کی کیفیت سے نیدر لینڈ کی حکومت کوسفارتی سطح پر آگاہ کرئے۔