سرینگر// وادی میں اتوار کو ایک دم سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا، اور کپوارہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میںدن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.7ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ جو حالیہ ایام کی سردی کے برعلس ایک دم سے بڑھ گیا ۔ اتوار کو شدید گرمی محسوس ہوئی اور درجہ حرارت میں ایک دم سے اضافہ ہوا۔اگرچہ گلمرگ میں صرف 20ڈگری ریکارڈ کیا گیا تاہم وادی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کپوارہ میں درج کیا گیا جو جو 31.3تھا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی مزید بڑھ سکتی ہے۔ جبکہ دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے ۔وادی میں آج بھی موسم گرم رہا جبکہ دن کے دوران اچھی خاصی دھوپ نکلی تاہم بعد دوپہر کچھ ایک علاقوں میں موسم ابرآلود رہا۔