نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے سرحدی گائوں دبڑ پوٹھہ میں گزشتہ کئی روز سے پانی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے گائوں میں چلائی جارہی واٹر سپلائی سکیم بند پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دبڑ ،پوٹھہ ودیگر ملحقہ دیہات میں پینے کے صاف پانی کی شدیدقلت پیدا ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے علاقہ میں خواتین میلوں پیدل سفر کر کے پینے کا صاف پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مقامی معززین نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی سپلائی بند ہونے کے سلسلہ میں ایک انکوائری کروائی جائے تاکہ سپلائی کر بند رکھنے کی وجہ معلوم کی جاسکے ۔انہون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران و ملازمین سپلائی کی بحالی کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گائوں میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے ملازمین وآفیسران کو ہدایت جاری کی جائے ۔