جموں //خواتین کالج گاندھی نگر کی جانب سے راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقعہ پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔منعقدہ پروگرام کے دوران این ایس ایس اور این سی سی رضا کاروں کے ہمراہ کا انتظامیہ نے آپسی بھائی چارہ اور یکجہتی کو بحال رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔اس موقعہ پر رضا کاروں ودیگر طلباء نے ایل ریلی کا اہتمام بھی کیاجس کو کالج پرنسپل ڈاکٹر کوشال سموتراہ نے ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنی قومی پہچا ن کے ساتھ ساتھ آپسی بھائی چارے کو بحال رکھنے کیلئے بھی کام کیا جائے ۔اس موقعہ پر این سی سی آفیسر کیساتھ ساتھ دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔