ڈوڈہ
ڈوڈہ //ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ضلع کے تمام زونوں پر ایس ایس اے کے ساتھ کام کر رہے سینکڑوں اساتذہ نے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی میں شرکت کرنے والے اساتذہ ریاست کے دیگر ملازمین کی طرح ایس ایس اے کے ساتھ کام کر رہے اساتذہ کو بھی ساتویں تنخواہ کمیشن کا فائدہ دینے اور تنخواہوں کو ڈی لنک کرکے اسے سٹیٹ بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ضلع صدر دفتر پر سب سے بھاری احتجاجی ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت ضلع صدر سجاد ملک کر رہے تھے۔ سینکڑوں کی تعداد میں احتجاجی اساتذہ کے جلوس میں ضلع نائب صدر عاشق جرال، حمید اللہ وانی، ریاض احمد شیخ ، شوکت علی گنائی، نثار احمد شیخ ،کفایت خان ، خوشید احمد نتنو، مبشر احمد میر، محمد افضل شیخ، آزاد حُسین ،و دیگران نے بھی شرکت کی۔تمام مقررین نے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔تما م مقررین نے ریاست کے گورنر اور ریاستی انتظامیہ سے فوری طور سے انکے جائز مطالبہ کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا،تاکہ انہیں ذہنی اذیتوں سے نجات ملے اور وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے سکیں۔زون ٹھاٹھری میں بھی ایس ایس اے اساتذہ نے پُر امُن احتجاجی مظاہرہ کیا۔اسکے علاوہ ضلع کے دیگر زونوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
رام بن
ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع میں اساتذہ نے ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنے اور تنخواہ کو ڈی لنک کرکے اسے ریاستی بجٹ میں شامل کرنے کے مطالبہ کو لیکر احتجاج کیا۔ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ضلع کے تمام زونوں پر سینکڑوں اساتذہ نے احتجاج میں شرکت کی ۔احجاجی اساتذہ نے زونل ایجوکیشن افسراں بانہال،کھاری، اُکھڑال ،بٹوت، گول اور رام بن کو میمورنڈم پیش کئے ۔میمورنڈم میں دیگرباتوں کے علاوہ دیگ رملازمین کی طرح ایس ایس اے کے ساتھ کام کر رہے اساتذہ کو بھی ساتویں تنخواہ کمیشن کا فائدہ دینے اور تنخواہوں کو ڈی لنک کرکے اسے سٹیٹ بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ضلع صدر دفتر پر سینکڑوں اساتذہ نے زیر قیادت سینئر ریاستی نائب صدر آل جے اینڈ کے رہبر تعلیم اساتذہ فورم گل زُبیر ڈینگ اور ضلع صدر سرجیت سنگھ اور تحصیل صدر رام نگر انیل شرما احتجاجی مارچ نکالا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔زُبیر نے سرکار کا انتباہ کیا کہ اگر انکے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہوجائیں گے اور سکولوں کو مقفل کریں گے۔
گندو
رفیع چودھری
ڈوڈہ //سرو شکھشا ابھیان کے تحت کام کر رہے اساتذہ نے گندو۔بھلیسہ صدر دفتر پر سرکار کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی اساتذہ تنخواہوں میں شفافیت لانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ احتجاجی اساتذہ ریاست کے دیگر ملا زمین کی طرح ایس ایس اے کے ساتھ کام کر رہے اساتذہ کو بھی ساتویں تنخواہ کمیشن کا فائدہ دینے اور تنخواہوں کو ڈی لنک کرکے اسے سٹیٹ بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہکر رہے تھے۔انہوں نے ریاست کے گورنر سے اس معاملہ میں ذاتی مداخلت کا مطالبہ کیا۔احتجاجی ریلی گند ومارکیٹ سے شروع ہو کر زیڈ ای او آفس گندو کے دفتر کے پاس اختتام پذیر ہوئی جس میں سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔