بانہال // گذشتہ رات اور آج صبح بانہال اور رام بن کے علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے عام لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ بارشوں کے باوجود جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت بغیر کسی خلل کے جارہی رہی۔ بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو پچھلے کئی روز سے جاری گرمی اور حبس سے کسی حد تک راحت ملی۔ منگل کی شام تک کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلی ہلکی بارشیں ہوئیں اور شام دیر تک مطلع مکمل طور سے ابر آلواد تھا۔دوری جانب کشتواڑ قصبہ میں منگل کے روز موسلا دار بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔قصبہ میں گُذشتہ شب سے میدانی علاقوں میں بارشوں او رپہاڑی علاقوں میں برفباری میں درجہ حرارت معمول سے کم تک چلا گیا ہے۔سردی کی لہر کی وجہ سے لوگوں گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تاہم ،ناقص نکاسی کی وجہ سے قصبہ میںکئی مقامات پر بارشوں کا پانی نالیوں کے اوپر سے بہہ رہا ہے ،جس کی وجہ سے عام لوگوں کی نقل و حرکت میں پریشانیاں آئی ہیں۔