راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں خانہ بدوش قبائلیوں کا سروے کرنے کے سلسلہ میں ڈی ایس ای او راجوری نے ضلع کی ڈھوکوں کا دورہ کیا ۔اس دوران کے دوران آفیسر موصوف تحصیل درہال کے شکر مرگ ،سروٹ ،تھمبل ودیگر علاقوں میں پہنچے جہاں انہوں نے موقعہ کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ خانہ بدوش طبقہ کے لوگوں کیساتھ بھی ملاقاتیں کی ۔اس دوران آفیسر موصوف نے قبائلی خانہ بدوشوں کے جاری سروئے کا بھی موقعہ پر جائزہ لیا ۔غور طلب ہے کہ سرحدی ضلع راجوری میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے تحت قبائلیوں کا سروے جاری ہے ۔ڈھوکوں اور راستے میں ڈی ایس ای او راجوری نے خانہ بدوش طبقہ کے لوگوں کیساتھ تفصیلی بات چیت بھی کی ۔انہوں نے خانہ بدوشوں کی صحت ،تعلیم ،مویشیوں کیئے دستیاب طبی سہولیات کیساتھ ساتھ مختلف مسائل بالخصوص راشن کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ۔