سرینگر//پولیس نے ریاسی میںخاتون کے اغوا اور عصمت دری میں ملوث 19برسوں روپوش 2ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق ایس ایس پی شیلندر سنگھ کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرمیاں خیریاں مہور میں چھاپے کے دوران عبدالرشید اور مکھنا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے 2002میں ایک خاتون کو اغوا کیاتھا اور اس کی عصمت دری کی تھی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان 19برسوں سے گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ گزشتہ6مہینوں کے دوران 100روپوش ملزموںکو گرفتار کیاگیا جو مختلف نوعیت کے جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔