اشتیاق ملک
ڈوڈہ // ڈوڈہ پولیس نے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریباً 32گرام ہیروئن (چٹا) نما ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس سٹیشن ڈوڈہ کی ایک ٹیم نے صدیق آباد ڈوڈہ تلاشی کاروائی کی۔اس دوران گلشن بیگم زوجہ یاسر احمد ساکن صدیق آباد، ڈوڈہ کو حراست میں لیا گیا۔تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 32 گرام ہیروئن (چٹا) نما مادہ برآمد ہوا۔بعد ازاں ملزمہ کو گرفتار کر کے این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایف آئی آر نمبر 150/2026زیر دفعات 08/21/22این ڈی پی ایس ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے تاکہ برآمد شدہ منشیات کے ذرائع کا پتہ لگایا جا سکے اور اس منشیات کے نیٹ ورک سے جڑے آگے اور پیچھے کے روابط کی نشاندہی کی جا سکے۔