نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی بحران سے متعلق ان کے مشورے پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور ملک کے عوام کو خطرہ میں ڈال رہی ہے ۔مسٹر گاندھی نے جمعہ کو کہا ‘‘میں نے کووڈ 19 اور معاشی صورتحال کے بارے میں انہیں متنبہ کیا۔ انہوں نے اسے مسترد کردیا۔ اس کے بعد ملک میں ایک بڑا بحران پیدا ہوگیا۔ میں انہیں چین کے بارے میں خبردار کر رہا ہوں لیکن وہ اس انتباہ کو مسترد کر رہے ہیں’’۔کانگریس لیڈر بار بار حکومت کو چینی بحران سے آگاہ کر رہے ہیں اور تقریباً ہر روز سرحد پر چین کی صورت میں کھڑے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ادھر اترپردیش کے ضلع کانپور میں اغوا شدہ لیب ٹیکنیشین سنجیت یادو کے قتل کے سلسلے میں یوگی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو کہاکہ ریاست میں دم توڑ چکی نظم ونسق کی منادی شہریوں کی جان لے کر کی جارہی ہے ۔محترمہ واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا'اترپردیش میں نظم ونسق دم جوڑ چکی ہے ۔ عام لوگوں کی جان لے کر اب اس کی منادی کی جارہی ہے ۔ گھر ہو،سڑک ہو، آفس ہو کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا ہے '۔