وی او آئی
سرینگر// اننت ناگ کے ایک ایم بی اے طالب علم عامر پڈر جے پور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق 25 سالہ عامر پڈر معروف تاجر پرویز احمد پڈر(پرویز انٹرپرائزز) کے فرزند تھے اور جے پور میں ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔میت کو آج اننت ناگ لایا جارہا ہے جہاں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ نوجوان طالب علم کے اچانک انتقال نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔