راجوری //حالیہ دنوں میں خطہ پیر پنچال کے سرحدی علاقوں میں ملی ٹینسی اور دراندزی کی کوششوں میں ہوئے اضافے کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے حد متارکہ کے قریبی علاقوں میں اعلیٰ معیاری کے کیمرے نصب کر دئیے ہیں تاکہ دراندزی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے کام کیا جاسکے ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں پیدا ہوئی صورتحال اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ہائی الرٹ کے بعد دراندزی کو روکنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نئے اقدامات کے دوران سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کیساتھ ساتھ کچھ نئے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ عرصہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے راجوری ضلع میں دراندزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے مزید کوششوں کیلئے متحرک رہنے کی تلقین کی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملی ٹینٹ نوشہرہ ،کیری ،بالاکوٹ ،کانگہ گلی ودیگر ملحقہ علاقوں سے در اندزی کرنے کیلئے خراب موسم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں تاہم فوجی نے ان مشکل حالات کیساتھ نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی مشکل کیساتھ نمٹنے کیلئے فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے او ر جنگلاتی علاقوں کے علاقوں مشکل نالوں ودیگر مقامات پر بھی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کے علاوہ حد متارکہ کے نزدیکی علاقوں میں مصنوعی طریقہ سے نگرانی کرنے کیلئے آلات نصب کئے گئے ہیں جو ہر ایک موسم میں نگرانی کرنے کے اہل ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اقدامات کے بعد حد متارکہ کو گزشتہ کچھ عرصہ سے تکنیکی آلات کی وجہ سے حدمتارکہ پر حالات میں سدھار ہو ا ہے جبکہ اعلیٰ معیاری کے ساز وسامان کی وجہ سے اس میں مزید بہتری ہوگی ۔سیکورٹی آفیسران نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تکنیکی آلات کو نصب کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حد متارکہ پر مذکورہ نگرانی کچھ ہی عرصہ قبل شروع کی گئی تھی لیکن اس سے کافی حد تک مدد ملی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب حد متارکہ کے علاقوں میں اعلیٰ معیاری کا نگرانی نظام نصب کیا گیا ہے ۔