راجوری //رکشہ بندھن کے سلسلہ میں سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کی حد متارکہ پر خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے جس کے دوران متعدد دیہات کی لڑکیوں نے فوجی جوانوں کی کلائیو ں پر راکھیاں باندھی ۔اس سلسلہ میں دونوں اضلاع کے سرحدی علاقوں میں پروگرام منعقد کئے گئے تھے جن میں مقامی لڑکیوں و معززین نے شرکت کی ۔ان چھوٹی لڑکیوں نے بی ایس ایف او ر فوج کے اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی جبکہ ان پروگراموں میں بڑی تعداد میں مکینوں نے بھی شرکت کی ۔فوجی اہلکاروں نے لڑکیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے گھروں سے دور ہیں تاہم مکینوں نے کوششوں سے ان کو اپنے گھروں جیسا ہی محسوس ہوا ۔