حیدرآباد//ایک چونکا دینے والا واقعہ میں ایک نقل مکانی کرنے والی حاملہ مزدورنے راستہ میں ہی بچہ کو جنم دیا۔یہ خاتون اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ تلنگانہ سے چھتیس گڑھ پیدل جارہی تھی کہ ضلع میدک کے نارسنگی منڈل کے جپتی شیوانور گاوں کے قریب اس کو درد شروع ہوا ۔کسی بھی قسم کی طبی سہولت نہ ہونے کے پیش نظر انیتا کی ساتھی دیگر خاتون مزدوروں اور گاوں کی ایک خاتون نے سڑک پر ہی اس کی زچگی کیلئے مدد کی۔