عازم جان
بانڈ پورہ// بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے کے نچیر بانیاری میں ڈوبے نوجوان کی بازیابی کا آپریشن چھٹے روز میں داخل ہوا ہے ۔ نیچر بانیاری میں 6 ستمبر کو نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا ۔لاپتہ نوجوانوں کی شناخت امیر احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار کے نام سے ہوئی ۔ مقامی رضاکاروں کے ساتھ سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں اس کی بازیابی کی کوشش میں پانیوںکو کھوج رہی ہیں۔ایس ڈی آر ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ آپریشن ایک اہم مرحلے پر پہنچا ہے کیونکہ ٹیمیں شدید چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں۔ نیوی اور غوطہ خوروں نے بھی تلاش میں شمولیت اختیار کی اور کئی پوائنٹس کی جانچ کی ، لیکن ابھی تک لاش بازیافت نہیں ہوئی ۔حاجن اور اس سے ملحقہ دیہات کے مقامی افراد بھی اس اوپریشن میں شامل ہوگئے ہیں اور ریسکیو ٹیموں کو مکمل تعاون بڑھایا ہے۔